علاقائی

گوجرخان ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں، دن دیہاڑے گاڑی چوری

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان، چوری ڈکیتی کی وارداتیں، گھر سے چور لاکھوں روپے مالیت طلائی زیورات نقدی لے گئے پارکنگ میں کھڑی کار چوری کرلی گئی نوجوان کو موٹرسائیکل سواروں نے لوٹ لیا پولیس مصروف تفتیش نعمان واجد سکنہ بڑکی بدحال نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ رات سوا آٹھ بجے بڑکی بدحال اپنے گھر جا رہا تھا اسی اثنا ایک موٹر سائیکل پر دو لڑکے آئے ایک کا نام عصمت اللہ بجانا دوسرے کا نام بلال تھا دونوں نے مجھے روکا اور میرے سر پر پسٹل تان لیا اور کہا جو کچھ بھی ہے نکال دو

انہوں نے پانچ ہزار روپے اور میرا موبائل فون چھین لیا اور دھمکی دی کہ اگر شور کیا تو گولی مار دیں گے اور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ادھر لقمان عابد نے پولیس تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ گزشتہ روز سوا چار بجے دوستوں کے ساتھ سروس روڈ پلازہ پرسنوکر کھیل رہا تھا اس دوران ایک لڑکا میرا موبائل چرا کر لے گیا

توقیر اسجد نے پولیس تھانہ گوجر خان کو بتایا کہ گزشتہ روز کام کے سلسلے میں گوجرخان شہر آیا اور اپنی کار نمبر بی ڈی سی 415 مہران چوک بالمقابل جی پی او کھڑی کر کے شاپنگ کرنے چلا گیا 10 منٹ کے بعد آیا تو میری گاڑی موجود نہ تھی نامعلوم چور گاڑی چوری کر کے لے گئے

ادھر پولیس چوکی سکھو کو عقیل نواز نے بتایا کہ جھو نگل کا رہاشی ہے گزشتہ رات نامعلوم چور دروازے کی جالی کاٹ کر دروازہ کھول کر گھر کے اندر داخل ہو گئے اور گھر سے چھ تولے سونے کے زیورات اور پانچ لاکھ 20 ہزار چوری کر کے لے گئے

admin

Recent Posts

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

2 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

4 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

10 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

14 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

14 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

17 hours ago