گوجرخان اہل خانہ کی عدم موجودگی دوران نامعلوم چور 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات کا صفایا کرگئے،وارڈ 06 سے 125 ہنڈا موٹر سائیکل چوری،۔ قاضیاں پولیس چوکی تھانہ گوجرخان کو مسماۃ نازیہ تبسم نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ29 اگست کو اپنے رشتہ دار کی شادی پر آزاد کشمیر گئے،03 ستمبر کو واپس آئے تو کمرے کا لاک ٹوٹا ہوا تھا، پولیس کو اطلاع کی، پی ایف ایس اے کی ٹیم نے آکر شواہد اکٹھے کیے،جانچ پڑتال دوران ہار سیٹ وغیرہ طلائی زیوارات مالیتی 25 لاکھ روپے، ایک سمارٹ فون غائب تھے، قاضیاں پولیس چوکی نے معاملے کی ابتدائی رپٹ درج کرتے ہوئے تقریباً ساڑھے تین ماہ کی تاخیر سے مقدمے کا اندراج کرلیا۔ اُدھر شہر بھر میں گھروں کے باہر کھڑے قیمتی موٹر سائیکل چوری کرنے کا سلسلہ مستقل جاری ہے، وارڈ 06 محلہ قریشیاں میں رہائش پذیر عمر فاروق نے مقدمہ درج کروایا کہ اپنا 125 ہنڈا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑا کیا جو چوری کرلیا گیا،تھانہ گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔