گوجرخان ٹریفک حادثہ,دو نوجوان جاں بحق

اطلاع کے مطابق سرور شہید نشانِ حیدر ڈگری کالج گوجرخان کے سامنے جی ٹی روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا — تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔دونوں کا تعلق سوہاوہ سے تھا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔