200

گوجرخان نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر کی تجاوزات کیخلاف کارروائی

گوجرخان(عمر آزاد بٹ ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان غلام سرور کا اینٹی اینکرو چمنٹ آپر یشن. گو جر خان مین بازار اور لنڈا بازار میں اینٹی اینکرو چمنٹ آپر یشن کیا گیا۔ خلا ف ورزی کر نے والوں کا سا مان ضبط کر لیا گیا ہے اور تمام دکا نداروں کا انتباہ کیا گیا کہ اینکرو چمنٹ کر نے والوں کے سا تھ کو ئی رعا ئیت نہیں بر تی جا ئے گی۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے پلان ترتیب دیا جائے گا،گوجر خان عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور نے گزشتہ روز پوٹھوار پریس کلب کے صحافیوں سابق صدر عامر وزیر ملک راجہ ارشد محمود سابق جنرل سیکرٹری شہزادہ ارباب اعجاز اور عمرآزادبٹ اور مرکزی انجمن تاجراں کے صدر حاجی راجہ محمد جواد ۔شہادت حسین بٹ شہزادہ خان ۔ملک محبوب حسین ۔جاوید بٹ ۔وحید قریشی خواجہ عادل پر مشتمل وفود سے الگ الگ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ مل کر موثر اور دیر پا پلاننگ ترتیب دی جائے گی اپنی دکانوں کے سامنے ٹھہیے لگا کر مال بنانے والے دکانداروں کو جرمانے کئے جائیں گے ۔ تاکہ خریداری کے لئے آنے والوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کا نظام بھی توجہ طلب ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں صورتحال بہتر بنانے کا کہا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ریڑھی والے کو جرمانہ کرنا مسئلہ کا حل نہیں ۔ سماجی و کاروباری تنظیموں کو ساتھ ملا کر پارکنگ اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور شہر کو خوبصورت بنانے کےلئے پلان ترتیب دیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں