علاقائی

گوجرخان ناجائز منافع خوروں نے عوام کی چمڑی ادھیڑ کر رکھ دی

گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجر خان انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ۔ ناجائز منافع خوروں نے عوام کی چمڑی اُدھیڑ کر رکھ دی ۔ نام نہاد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاغذی کارروائی کر کے سب اچھا کی رپورٹ دے کر جان چھڑانے لگے۔ گوجر خان میں اشیاء خوردونوش کے من مانے بڑھتے ہوئے نرخوں کے بعد نان روٹی کے ریٹ میں بھی اضافہ شہر بھر کے تندور مالکان نے از خود ہی ریٹ بڑھا دیے اور تمام تندوروں پر پانچ روپے نان روٹی کے اضافہ کی ریٹ لسٹ وزیر اعلی مریم نواز کی تصویر کے ساتھ اویزاں کر دی جبکہ ریٹ بڑھنے کے حوالہ سے مقامی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متعلقہ اتھارٹی منہ پر سلوش ٹیپ لگا کر بیٹھ گئے

اس حوالہ سے شہریوں نے سخت حیرت کا اظہار کیا ہے کہ تندور مالکان نے سرکاری اٹا کے قیمت کی روٹی 14 روپے جبکہ اسپیشل اٹے کی روٹی 20 روپے سادہ نان 25 روپے اور اسی طرح دیگر اقسام کے نان کی کے ریٹ بھی بڑھا کر متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن ال پاکستان کے نام کی ریٹ لسٹ جس پر مریم نواز شریف کی تصویر لگا کر تمام تندوروں پر اویزاں کر دی گئی اس ریٹ لسٹ کے حوالہ سے اور نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ پر تا حال مقام انتظامیہ کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہ ا سکا جس پر شہریوں نے سخت تجب کا اظہار کیا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس سے قبل کریانہ فروٹ سبزی گوشت والے من مرضی کی جس طرح اشیاء فروخت کر رہے ہیں اب اسی طرح تندور مالکان نے بھی اس ریت کو قائم رکھتے ہوئے اپنے من مرضی کے ریٹ مقرر کر دیئے ہیں

Shahzad Raza

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

7 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

7 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

9 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

12 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

18 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

21 hours ago