کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں۔تفصیلات کے مطابق سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کیخلاف صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے راولپنڈی میں ہزاروں کلو تیار زہریلی سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کر دیا۔گجر خان کے علاقے جھنڈا میں عوامی شکایت پر کارروائی کے دوران4 کنال پر کاشت کی گئی سبزیوں میں دھنیا، پالک، پودینہ اور بھنڈی توری کی فصل تلف کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ زہریلے پانی سے اُگی سبزیاں خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے۔سبزیوں کی کاشت صرف ٹیوب ویل یا نہری پانی سے ہی جاسکتی ہے۔انڈسٹریل ویسٹ اورسیوریج زدہ پانی سے آؤٹ ڈور پلانٹس اورڈیکوریشن پلانٹس اُگائے جا سکتے ہیں۔جن علاقو ں میں نہری یا ٹیوب ویل کا پانی دستیاب نہیں وہاں صرف غیر خوردنی فصلیں اُگائیں۔شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے خفیہ ٹیموں کی مدد سے ہر سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ایسے صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔شکایا ت کا اندراج فیس بک ایپلی کیشن یا ٹال فری نمبر080080500 پرکروائیں
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…