201

گوجرخان میں طوفان دیواریں گرنے سے 3بچے جان بحق

راولپڈی کی تحصیل گوجرخان میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرنے اور دیواریں گرنے سے تین بچے جاں بحق اور نو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں درخت اور کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے
حبیب چوک کا ایریا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

ایم ایس ٹی ایچ کیو گوجرخان ڈاکٹر سرمد کیانی نے میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا ک آج ہونے والی طوفانی بارش کے باعث دیواریں اور چھت گرنے کے مختلف واقعات میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں 10 افراد کو ایمرجنسی میں لایا گیا

جن میں 50 سے 60 سال عمر کے درمیان کی دو خواتین جبکہ 30 سے 35 سال کی عمر کے 2 مرد جبکہ 3 خواتین جبکہ 4 سے 11 سال عمر کے 3 بچے جن میں سے ایک کی موت ہو چکی تھی ٹوٹل 10 افراد کو ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں پر تمام زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ شدید زخمی اور فریکچرڈ بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا گیا جبکہ ایک بچہ ظل حسن کی ہسپتال پہنچنے سے قبل موت واقع ہو چکی تھی

بیول سے پنڈی پوسٹ کے نامہ نگار راجہ طارق ایوب مطابق
چنگا بنگیال سٹاپ نمبر 2 گاؤں جنڈراں کے قریب ملتان سے آئے ہوئے خاندانوں کی ایک بستی قائم ہے۔ وہاں پر شدید طوفان اور آندھی کے دوران ایک دیوار گر گئی جس کی زد میں ملتانی فیملی کے چار بچے آ گئے اور اس کے نیچے دب گئے جن میں سے دو کا موقع پر ہی انتقال ہو گیا ان میں ظل حسین ولد نذر حسین عمر 8 سال، آور حیدر عباس ولد نادر حسین عمر 9 سال شامل ہیں

۔جبکہ دو بچے فرمان حیدر اور علیزہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
01.ظل حسین ولد نذر حسین بعمر 08 سال(DEAD)02.حیدر عباس ولد نادر حسین بعمر 09سال(DEAD)03.فرمان حیدر ولد سخاوت حسین بعمر 09 سال (زخمی)

04.علیزہ ولد ظفر حسین بعمر 12سال۔ (شدید زخمی ریفر راولپنڈی THQ)
بیول اور اس کے گردونواح میں شدید گرمی کے بعد آندھی، طوفانی بارش اور ژالہ باری،کئی جگہ روڈ پر درخت گر گئے۔حبیب چوک میں طوفان سے شو روم کی چھتیں اڑ گئیں۔ بیول اور اس کے گردونواح میں گزشتہ ماہ سے جاری شدید گرمی میں اچانک طوفانی بارش ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔شدید آندھی سے حبیب چوک میں نور شو روم کی جستی چادر کی بنی چھتیں اڑ گئیں اور کئی فٹ دور جا گریں۔

شو روم میں موجود گاڑیاں بڑے نقصان سے بچ گئیں ملازمین کو معمولی چوٹیں آئیں۔حبیب چوک کے قریب کئی درخت بیول گوجرخان روڑ پر گر گئے۔حبیب چوک میں واقع اعظم تھیم پارک کا بھی کا فی نقصان ہوا ہے جبکہ گوجرخان روڑ پرانی قاضیاں چونگی مبارک ہسپتال کے قریب بجلی کے دو کھمبے گر گئے ٹریفک جام رہی

اور واپڈا والوں نے کافی تگ و دو کے بعد وہ کھمبے مین روڈ سے ہٹائے اور ٹریفک وارڈن نے ٹریفک بحال کی۔چنگا بنگیال میں بھی مین روڈ پر بجلی کے کھمبے گر گئے
واقع کی اطلاع ملتے ہی اے سی گوجرخان خضر ظہور نے تحصیلدار گوجرخان اور گرداور قاضیاں کو موقع پر بھجا وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اریبہ نور دختر محمد وہیب جو کہ آٹھویں جماعت کی طالب تھی دیوار کے نیچے آکر جانبحق ہوئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج گوجرخان میں طوفان سے جانی اور مالی بہت نقصان ہوا جس کی وجہ سے اے سی گوجرخان خضر ظہور جو کہ خود ہر جگہ نہیں پہنچ سکتے تھے اس لیے پورا عملہ کو مصروف رکھااور اس واقع کی ہمیں اطلاع بہت دیر سے ہوئی کیونکہ یہ کلر سیداں اور گوجرخان کا باڈر ہے اس وجہ سے اطلاع دیر سے ہوئی اس کے علاوہ چنگا بنگیال میں بھی 2 بچوں کی اموات ہوئی اے سی گوجرخان نے خصوصی ہدایت کی ہیں کہ جہاں جہاں نقصان ہوا وہاں پہنچیں اور مدد کریں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں