گوجرخان میں سرشام ڈاکوؤں کی تاجر پر اندھا دھند فائرنگ

گوجر خان میں سرِشام ایک اور تشویشناک واردات سامنے آ گئی۔ دو مسلح ڈاکوؤں نے گھر جاتے ہوئے نوجوان تاجر خواجہ ندیم اکرم کو لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، تاہم خوش قسمتی سے خواجہ ندیم اکرم گولی لگنے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب شہریوں کی جان و مال محفوظ ہو گی؟