گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی ،منشیات فروشوں سے روابط، پشت پناہی اور منشیات کی خرد برد میں ملوث پٹرولنگ پولیس کے 3 اہلکار گرفتار،
گرفتار ملزمان میں پٹرولنگ پولیس سب انسپکٹر عدنان، کانسٹیبل مدثر اور وقاص شامل ہیں
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے دوران ڈیوٹی منشیات کی بھاری کھیپ پکڑی اور خرد برد کی، ملزمان نے برآمد کردہ منشیات میں سے کچھ منشیات کا مقدمہ درج کروایا
اور بقیہ منشیات خرد برد کی، گوجرخان پولیس نے سنگین مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کئے گئے ریڈ کے دوران ایک ڈیرہ سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کی تھی،
مذکورہ ملزمان سے تینوں اہلکاروں کے روابط سامنے آئے، تینوں ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں