گوجرخان مندرہ کے علاقہ میں بکری چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا


گوجرخان کے نواحی گاؤں میں بکری چور متحرک ، شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ بکری چور کو پکڑ کر
پولیس کے حوالے کر دیا۔
زاہد اقبال سکنہ کماندرل نے پولیس کو بتایا کہ ایک رکشہ ڈرائیور اُن کی بکری اٹھا کر رکشہ میں ڈال کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران اُن کے بیٹے اور بھتیجے نے تعاقب کرکے ملزم کو قابو کر لیا۔ ملزم کی شناخت نعیم عباس سکنہ فرید کسر، ضلع چکوال کے نام سے ہوئی۔
زاہد اقبال کے مطابق پکڑے گئے ملزم کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جس پر پولیس تھانہ مندرہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔