گوجرخان کے علاقے مندرہ ٹھنڈی سڑک پر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ دیا، تاہم وہ فرار ہونے لگے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت صدام سکنہ قصور اور شاہ نواز سکنہ اسلام آباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل برآمد ہوا ہے۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
