گوجرخان: قاضیاں میں سبزی فروش لوٹ لیا گیا موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو 17 ہزار روپے چھین کر فرار

گوجرخان نواحی علاقے قاضیاں میں ڈکیتی کی واردات، موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکو سبزی کے تاجر کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی سے واپس آنے والے مقامی تاجر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ قاضیاں کے قریب اپنی دکان کی طرف جا رہا تھا۔ تین موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسے روک کر اسلحہ کے زور پر 17 ہزار روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

متاثرہ تاجر کی رپورٹ پر پولیس تھانہ گوجرخان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

عوامی حلقوں نے اس واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں