گوجرخان: غیرت کے نام پر دلخراش واقعہ، والد کی فائرنگ سے سگی بیٹی اور اس کا آشنا جاں بحق، بیوی شدید زخمی
گوجرخان کے علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر والد نے فائرنگ کر کے اپنی سگی بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ گوجرخان کی حدود میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں بیٹی اور اس کا آشنا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزم کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی سید دانیال حسن اور ایس ایچ او مرزا طیب ظہیر بیگ پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس نے نعشوں اور زخمی خاتون کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعہ کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔