گوجرخان منشیات فروشی کے ناسور کے خاتمے کے لیے عدالتوں کی جانب سے سخت کارروائیاں ،منشیات کے تین سپلائرز کو مجموعی طور 27سال سزا دو لاکھ سے زائد جرمانے
تفصیلات کے مطابق
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملک شاہد اعوان نے میچز ڈیوٹی کے باعث پیش آنے والی مصروفیات کے باوجود کیسز کی سماعت میں سست روی نہیں آنے دی اور سرکاری گواہان کو بروقت طلب کرکے اہم مقدمات کے فیصلے سنا دیے۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائی کے تین اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مجرمان کو مجموعی طور پر 27 سال قید اور 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ سزا پانے والے مجرمان میں شیخ ندیم محمودمقدمہ نمبر 1042/23، غفور خان مقدمہ نمبر 1253/23 اور امجد خان مقدمہنمبر 1503/23 شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات تھانہ گوجرخان میں درج تھے۔
عدالتی فیصلوں کے بعد علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جبکہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملک شاہد اعوان کی عدالت سے سائلین کو بروقت انصاف اور جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی میں واضح بہتری رپورٹ کی جا رہی ہے۔