
گوجرخان شہر میں آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم، عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنرگوجرخان حمزہ احتشام ملک نے نوٹس لیتے ہوئے سی او بلدیہ اظہر مجید کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کئے،جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی او بلدیہ نے دو ٹیمیں تشکیل دیں جن کو شہر کے مختلف مقامات پر آوارہ گھومنے والے کتوں کو ٹھکانے کا ٹاسک دیا جبکہ کتا مار مہم کی رات گے تک سی او بلدیہ اظہر مجید اور بلدیہ ریگولیشن آفیسر ڈاکٹر چاند مبین مختلف مقامات پر ٹیموں کی مانیٹرنگ کرتے رہے اس موقع پر انھوں نے کہا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے نوٹس میں جب یہ مسلہ آیا تو انھوں نے خواتین حضرات اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے اور آوارہ کتوں سے نجات دلانے کے احکامات دئیے جن پر عمل پیرا ہو کر یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ جس میں کتوں کو تلف کرنے کساتھ فوری ٹھکانے بھی لگایا جا رہا ہے، جو دو ٹاسک ٹیمیں بنائی ہیں۔ انکا روزانہ کی بنیاد پر شیڈول بنایا ہے جو مرحلہ وار شہر کی تمام وارڈز اور گردونواح میں شہریوں کو آوارہ کتوں سے نجات دلائیں گی، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔