گوجرخان سمیت جڑواں شہروں میں 26 اپریل کو ہڑتال متوقع

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)26 اپریل بروز ہفتہ گوجرخان میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔غز ہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کی مرکزی تاجر تنظیموں کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر و دیگر عہدے داروں نے اس حوالے سے مختلف بازاروں میں شاپ ٹو شاپ جا کر تاجروں سے ملاقاتیں کیں پمفلٹ تقسیم کیے ۔ تاجروں نے 26 اپریل کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا جائے گا مظلوم فلسطینیوں کے لیے عملی طور اقدام اٹھایا جائے۔

جڑواں شہروں کلرسیداں،کہوٹہ، چوک پںڈوڑی،بیول ،شاہ باغ سمیت تاجروں نے میٹنگز بلا لی ہیں جن میں تاجران متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں