راولپنڈی(آصف شاہ/کرائم رپورٹر)تھانہ گوجرخان کی حدودسسر نے داماد کے 25 لاکھ روپے خرد برد کرلیے، ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سےفرار ہونے میں کامیاب، گوجرخان پولیس کو شیخ بلال منیر نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ سال آرمی سے ریٹائرمنٹ بعد پنشن آیا، اس مد میں مجھے 25 لاکھ روپے رقم ملی، جو میں نے بطور امانت اپنے سسر شیخ جاوید رکھی،اب کاروبار کے لیے رقم درکار تھی واپس مانگی تو میرے سسر جاوید شیخ نے مجھ سے لڑائی جھگڑا کرکے زخمی کردیا، میڈیکل کروایا تو معززین شیخ اعجاز، شیخ عرفان ل، شیخ واصف نے مجھے واپس بلا کر معاملہ حل کروایا تاہم میرا سسر اب نہ تو کوئی بات سن رہا ہے اور نہ ہی رقم واپس کررہاہے، الٹا مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ابتدائی دور پر ایس ایچ او گوجرخان، اے ایس پی گوجرخان نے دو بار انکوائری بعد پیش رفت نہ کہ جس پر شیخ بلال نے ایس پی صدر نبیل احمد کھوکھر کو درخواست دی جس پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کیا، ملزم شیخ جاوید نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرخان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا، جس پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گوجرخان پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب