گوجرخان پولیس ان ایکشن ،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ایک کلو سے زائد چرس اوردو بوتل شراب برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گوجرخان سرکل سید دانیال حسن کی ہدایت پر پولیس چوکی قاضیاں نے کارروائی کرتے ہوئے قاضیاں روڈ پر دوران گشت ایک شخص کو مشکوک پاتے ہوئے روکا جس کی شناخت نثار ملک سکنہ گوجرہ کے نام سے ہوئی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1300 گرام چرس برآمد ہوئی دوسری کارروائی میں سکھو پولیس چوکی کے عملے نے سکھو میں گشت کرتے ہوئے کمال لیبارٹری کے قریب شخص کو مشکوک پاتے ہوئے روکا جس کی شناخت محمد رزاق سکنا للیال کے نام سے ہوئی پولیس نے اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے دو بوتل شراب برآمد ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا