گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) دولتالہ میں اے سی آفس گوجرخان کے اہلکاروں اور پٹواریوں کے پرائیویٹ منشیوں کی جانب سے آئے روز چیکنگ کے خلاف قصائیوں کا احتجاج اے سی آفس کے نام پر مفت گوشت کی ڈیمانڈ سے تنگ آ چکے ہیں
احتجاج کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران، امجد، ظہیر،ملک احتشام ،رحمت خان دلشاد شاہد امتیاز عرف بنگالی،عاصم علی، محمد بابر اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایک جاتا ہے
تو دوسرا آ جاتا ہے اے سی افس کے اہلکاروں نے بھتہ خوری کے لئے پرائیویٹ ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں مفت گوشت نہ دینے پر ٹارگٹڈ جرمانے کئے جاتے ہیں دوکانوں کے کرائے دیں،بجلی کے بل بھریں یا اے سی آفس کے اہلکاروں کی جیبیں نوبت اب فاقوں تک آ چکی ہے
آج راولپنڈی میں برائلر مرغی فارم ریٹ430 روپے فی کلو ہے راولپنڈی منڈی ریٹ 17600فی کلو 440 روپے بنتی ہے 20 روپے فی کلو سپلائی خرچہ ہے قصائی کو تو 460 روپے فی کلو خرید پڑتی ہے گوجرخان مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت 411 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق نقصان پر کس طرح فروخت کر سکتے کیا ہم نے بچوں کا پیٹ نہیں پالنا اوپر سے آئے روز جرمانے خدا راہ ہمارے حال پر رحم کریں اگر قیمتیں کنٹرول کرنی ہیں
تو فارمرز،بروکرز اور ان مافیاز کو کنٹرول کریں جو برائلر مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اصل ذمہ دار ہیں دولتالہ کے قصائیوں نے ڈی سی او راولپنڈی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے