گوجرخان (پنڈی پوسٹ نیوز) نیو میٹرو سٹی گوجرخان سے ملحقہ کینال میں دو بچوں بعمر 14,15سال نے پنڈورہ کے مقام پر چھلانگ لگائی اور اس کو تیراکی کرتے ہوئے کراس کرنے کی کوشش کی ایک بچہ تو نالے کو عبور کر گیا مگر دوسرا نہ کر سکا اور ڈوب گیا جس کو ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو 1122کی ٹیم پہنچ چکی ہے اور پنڈورہ کے مقام سے تلاش کرتے ہوئے نیو میٹروسٹی گوجرخان کینال میں پہنچ چکے ہیں اور تلاش جاری دعاہے اللہ کریم دوسرے بچے کو بخیریت اپنے گھر والوں سے ملا دے خدارا اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور انہیں ندی نالوں میں نہ جانے دیں اللہ کریم سب کے بچوں کو اپنی امان میں رکھے
