گوجرخان میں شادی شدہ خاتون سے اسلحہ کی نوک پر جنسی زیادتی کا ہولناک انکشاف،
خاوند کا دوست خاتون کو ورغلاتے ہوئے کئی بار زبردستی کا نشانہ بناتا رہا،
ملزم کے قریبی ساتھی مقامی تاجر پر خاتون نےاپنی نازیبا تصاویر ، ویڈیوزدیگر لوگوں سے شیئر کرنے کے سنگین الزامات عائد کر دیئے،
ذرائع کے مطابق تھانہ گوجرخان میں مسماۃ ص نے ملک کامران پر “زبردستی” کرنے اور شیخ نفیس پر نازیبا فوٹو، ویڈیوز شیئر کرنے کے الزامات تحت مقدمہ درج کروا دیا،
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملک کامران نے خاوند سےدوستی کی آڑ میں مجھے ورغلا کر تعلقات استوار کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے کئی بار زبردستی کا نشانہ بنایا،
خاتون نے الزام عائد کیا کہ کامران کو منع کیا تو اس نے پسٹل دکھا کر زبردستی کا نشانہ بنایا اور میری نازیبا ویڈیوز اور تصاویر شیخ نفیس شیئر کیں جو دیگر لوگوں کو دکھا رہا ہے،
ملک کامران اور شیخ نفیس نے ملکر زندگی تباہ کردی ہے کارروائی کی جائے،
ذرائع کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے ملزمان ملک کامران ، شیخ نفیس خلاف مقدمہ کے اندراج بعد تحقیقات میں پیش رفت شروع کردی ہے۔