Categories: جرائم

گوجرخان  جاتلی پولیس کی بڑی کارروائی — دو اشتہاری اور مطلوب قاتل گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق، انچارج ایچ آئی یو سب انسپکٹر ملک مختار احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مقدمہ نمبر 423/23 بجرم 302/311/34 ت پ میں نامزد اشتہاری ملزم غفران سلطان کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔
ملزم پر الزام تھا کہ اس نے غیرت کے نام پر اپنے خالہ زاد بھائی سعید اختر کی بیٹی کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو باحفاظت حراست میں لے لیا۔

اسی طرح دوسری کارروائی میں پولیس نے مقدمہ نمبر 184/16 بجرم 302/109/34 ت پ میں نامزد ملزم احسان عباس ولد غلام عباس کو گرفتار کیا، جسے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ جاتلی پولیس کے ترجمان کے مطابق، دونوں گرفتاریاں پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی تکنیک کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔
ایس ایچ او جاتلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قاتلوں، اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو جرائم سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

چوھدری ثاقب متیال

Recent Posts

کلرسیداں روڈیوٹیلٹی اسٹور پر ڈکیتی، مسلح ڈاکو ہزاروں روپے اور سامان لے اڑے

راولپنڈی (نمائندہ پِنڈی پوسٹ) — تھانہ روات کے علاقے کلرسیداں روڈ، سردار مارکیٹ میں واقع…

49 minutes ago

آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے خودکشی کر لی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…

4 hours ago

ضمیر کی نیند سب سے خطرناک خاموشی ہے

دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…

5 hours ago

صنعتوں اور کسانوں کیلئے رعایتی بجلی پیکج کااعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…

5 hours ago

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

8 hours ago

سہالہ میں پولی تھین بیگز تیار کرنیوالی فیکٹر ی چھاپہ، منیجر گرفتار

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…

8 hours ago