انچارج ٹریفک پولیس سیکٹر جاتلی انسپکٹر واجد بٹ کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر ٹریفک پولیس راجہ خاور نے ٹریفک وارڈنز اشفاق احمد اور مرزا سہیل کے ہمراہ دولتالہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سکول وین کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کئے اور ڈرائیورز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلباء قوم کا مستقبل ہیں سکول، کالج کے طلباء کو گاڑی کی چھت پر بٹھا کر یا گاڑی کے ساتھ لٹکا کر سفر کرنے پر مجبور کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایسے ڈرائیور حضرات کسی ری رعایت کے مستحق نہیں۔
