گوجرخان — ایک انتہائی حساس اور افسوسناک واقعہ میں، گوجرخان پولیس نے ایک بیوہ خاتون کی درخواست پر اس کے سگے بیٹے کے خلاف مبینہ نازیبا حرکات کے الزام میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔
واقعہ کی تفتیش کے دوران، تفتیشی افسر نے علاقہ مجسٹریٹ سے خاتون کے دفعہ 164 ض ف کے تحت بیانات قلمبند کرانے کی درخواست کی۔ عدالت کے روبرو خاتون نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ “بیٹے کے خلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا گیا، اگر عدالت اسے بری کر دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔”
یہ معاملہ علاقے میں عوامی سطح پر گہری تشویش کا باعث بنا، تاہم خاتون کے بیان کے بعد کیس کا قانونی رخ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
پولیس اور عدالتی ذرائع کے مطابق مزید قانونی کارروائی بیانات کی روشنی میں کی جائے گی۔
