39

گوجرخان بیول ناقص چاٹ سے چار نوجوان بے ہوش، اے سی گوجرخان کی فوری کارروائی

بیول: ناقص چاٹ سے چار نوجوان بے ہوش، اے سی گوجرخان کی فوری کارروائی

بیول گوجرخان

بیول میں ناقص چاٹ کھانے سے چار نوجوانوں کی حالت غیر ہونے کے واقعے پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ہوٹل کو رات گئے سیل کر دیا۔ محکمہ ہیلتھ، فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر بیول پہنچ گئیں اور متاثرہ ہوٹل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے کہ واقعہ بیول یونین کونسل دفتر کے قریب پیش آیا جہاں چار نوجوان — محمد، مہیب اللہ، اعجاز خان اور ارسلان — چاٹ کھانے کے بعد بے ہوش ہو گئے تھے۔ متاثرین کو فوری طور پر ڈاکٹر طارق کے کلینک لایا گیا جہاں سے ان کی حالت تشویشناک ہونے پر بیول انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے سی خضر گورائیہ نے فوری نوٹس لیا اور رات کے اوقات میں خود کارروائی کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ناقص خوراک بیچنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور اے سی خضر ظہور گورائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ تمام فوڈ پوائنٹس کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔


خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں