گوجرخان کے رہائشی راجہ وقاص علی کی درخواست پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے جعلسازی اور رقم بٹورنے کے الزام میں ملزم عدیل احمد ولد محمد حنیف کے خلاف مقدمہ نمبر 162/25 درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے برطانیہ کا پانچ سالہ فیملی ورک ویزہ دلوانے کے نام پر مجموعی طور پر 42 لاکھ 64 ہزار روپے اور 7500 برطانوی پاؤنڈ وصول کیے جن میں سے صرف 39 لاکھ روپے واپس کیے گئے جبکہ باقی رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ ملزم متعدد بار طلبی کے باوجود انکوائری میں شامل نہ ہوا، جس پر سیکشن 18/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ایف آئی آر کی نقول متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔