بین الاقوامی

گوجرخان: ایریا مینجر حبیب بینک عمران بٹ انتقال کر گئے،شہر سوگوار

گوجرخان کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت، حبیب بینک مین برانچ کے ایریا مینجر عمران بٹ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

عمران بٹ دو روز قبل ایک نجی دورے پر برطانیہ گئے تھے، جہاں انہیں دل کا شدید دورہ پڑا۔ فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سن کر گوجرخان اور گرد و نواح میں فضا سوگوار ہو گئی ہے۔

عمران بٹ ایک انتہائی خوش اخلاق، پرکشش اور نفیس شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے دوستوں، عزیزوں اور بینکاری حلقوں میں ان کی گہری پہچان اور عزت تھی۔ وہ نہ صرف اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں بے مثال تھے بلکہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔

ان کا حلقۂ احباب نہایت وسیع تھا، اور ان کے انتقال کی خبر نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔ عوامی، کاروباری اور بینکاری حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرحوم کی وفات پر متعدد سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحوم کی میت وطن واپسی کے انتظامات جاری ہیں، اور ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عمران بٹ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

43 minutes ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

4 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

5 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

8 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago