گوجرخان انسپکٹرٹریفک وارڈن کی مدعیت میں سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا


گوجرخان ٹریفک پولیس گوجرخان نے ریلوے روڈ پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پک اپ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔ کارروائی کی مدعیت انسپکٹر وسیم رزاق نے کی۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی پک اپ نمبری RIS-1946 کا ڈرائیور قیصر شہزاد سکنہ تل ریلوے روڈ پر تیز رفتاری کے ساتھ لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حادثے کا واضح خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔ موقع پر موجود ٹریفک اہلکاروں نے ڈرائیور کو متعدد بار رکنے کا اشارہ کیا، تاہم وہ باز نہ آیا اور خلاف ورزی جاری رکھی۔ بعدازاں ٹریفک پولیس نے گاڑی کو روک کر ڈرائیور کی چالاننگ کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر تیز رفتاری، غلط اوورٹیکنگ اور لاپرواہی کے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گوجرخان میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ حادثات کی شرح میں کمی اور محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنایا جاسکے۔