گوجرخان (پنڈی پوسٹ نیوز)تحصیل گوجرخان کے نواحی علاقے “صندل” میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی دو کمسن بیٹیوں کو زہریلی چیز کھلا دی۔ متاثرہ بچیوں کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، جبکہ واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک ملزم کی گرفتاری یا واقعے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔