سسرال میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی بڑی واردات۔ دو نقاب پوش ڈاکو سسرال پوسٹ آفس سے اسلحہ کے زور پر تقریباً دو لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔ واقعہ کیش وین سے کیش پوسٹ آفس میں منتقل کرنے کے بعد پیش آیا کیش وین سسرال کے گردو نواح کے پینشنرز کے لیے پینشن کی رقم لائی گئی تھی ۔ آئے روز کی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے اہل گوجرخآن پر خوف طاری کر رکھا ہے جس وجہ سے اہلِ گوجرخان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنا شروع ہو گے ہیں اہل علاقہ نے پولیس کے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے