گوجرخان:باپ نے بیٹی اور آشنا کو قتل کر دیا،بیوی گولی لگنے سے زخمی

گوجرخان میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا ،اہلیہ گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا کو فائر کر کے قتل کیا ،اطلاع ملنے پر ایس پی اور ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔