گوجرخان (عبدالستار نیازی) پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت نبی کریم کے موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرخان اور عاشقان مصطفی گوجرخان کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلیاں نکالی گئی، منہاج القرآن کے زیراہتمام ریلی میں پیر سید حامد شاہ، سید جواد شاہ، پیر سید عبدالقدوس شاہ، پیر سید قیصر عباس شاہ، سید مزمل احمد شاہ، سید مرتجز حسنین، سید عرفان الحسنی، سید حماد نقوی، سید باسط علی، واجد مصطفوی، عبدالقیوم، محمد ریاست قادری، عمران ایڈوکیٹ، شاھد محمود، جواد حب حیدر، نادر سلطان، زین العابدین، فیصل رحمن سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد نےشرکت کی، رہنما تاجر برادری و مرکزی میلاد کمیٹی نوید طاہر، محسن جمیل، شعبان مرزا، کاشف وارثی، عمران گل، محمد حسنین، عبدالباسط، ملک ظہور، خان خرم، اسرار مرزا و دیگر کی جانب سے پھولوں کی پتیوں سے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ریلی گلیانہ موڑ سے شروع ہو کر گوجرخان چوک میں اختتام پذیر ہوئی، عاشقان مصطفیٰ گوجرخان کے زیراہتمام ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی مقامی شادی ہال میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پیر سید سعادت علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف مہمان خصوصی تھے، شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے، ریلیوں میں شریک عاشقان رسول نعت پاک اور درود پاک پڑھتے رہے، فضا سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی