گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کا ہولناک اسکینڈل منظر عام پر آگیا ۔اسے قبل راولپنڈی کے ہی ٹی ایچ کیو کہوٹہ کے لیب میں ملازمین پر خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں دو ملازمین کو نوکر ی سے معطل کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے تھے۔گزشتہ روز سامنے آنے والے اس اسکینڈل کی تفصیلات کے مطابق ملزم ایک پولیس اہلکار ہے جو سرکاری ہسپتال کے واش روم جانے والی خواتین کی نازیباویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا اور بعد ازاں انھیں بلیک میل کیا جاتا تھا
گوجرخان کے ہی رہائشی بلال حسین ولد عبدالحسین کے مطابق کہ میں علاج معالجہ کے سلسلہ میں گوجرخان سول ہسپتال گیا تو وہاں پر ایک باتھ روم میں خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر بنا رہا تھا اور ہسپتال کے اندر بھی مختلف عورتوں کی تصاویر بنارہا تھا مجھے شک ہونے پر اس کا موبائل چیک کیا تو عقیل عباس ولد صغیر حسین ساکن راجگان گوجرخان کے نام سے شناخت ہوئی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ملزم پنجاب پولیس کا اہلکار ہے اور گوجرخان سول ہسپتال میں تعینات تھا ،زرائع کے مطابق مذکورہ کے خلاف اسے قبل بھی راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔