چوھدری محمد اشفاق
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چوکپنڈوڑی
میرا خواب ہے کہ جلد یونیورسٹی کے دو کیمپس بناؤں حلقے میں 64سکولوں کو اپ گریڈ کروایا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں کروروں روپے کی لاگت سے کام شروع ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی نے چوکپندوڑی کے قریب یو سی غزن آباد کے سنگم پر گنگوٹھی چوک براستہ بھمروٹ تا ڈھیری مادھو اڑھائی کروڑ روپے سے منظور ہونے والی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہکے اس روڈ کی تعمیر سے بہت سے دیہات مستفید ہوں گے یہ سن کر اور بھی خوشی ہوئی ہے کہ یہ روڈ دربار بابا غلام بادشاہ نوتھیہ سے بھی ملتی ہے 4ارب روپے سے زائد ٹورازم ہائی وے گیم چینجر منصوبے پر کام بہت تیزی سے جاری ہے جس سے عوام اور آئندہ آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو گا کلر دھان گلی روڈ میرا زاتی منصوبہ تھا جس کا میں نے افتتاح کیا ہے جو وزیر اعظم رہ کر بھی عوام کو کچھ نہ دے سکے ہیں انہیں ووٹ لینے کا کوئی حق نہیں ہے 26نومبر کو راولپنڈی جلسہ میں شرکت کیلیئے کلرسیداں اور کہوٹہ سے بہت بڑی ریلی گئی ہے میں عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں سب سے بڑی ریلی میرے حلقہ سے تھی جس پر اعلی قیادت نے ہمیں مبارک باد پیش کی ہے اگلے دنوں میں مزید منصوبوں کے افتتاح ہوں گے شاہ باغ سے نوٹھیہ روڈ پر رکا ہوا کام اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائے گا تقریب سے چئیرمین آر ڈی اے راولپنڈی راجہ طارق مرتضی نے بھی خطاب کیا ہے صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، معاون خصوصی صداقت علی عباسی قدیر عباسی،صدر پی ٹی آئی یو سی غزن آباد راشد کیانی،رہنما پی ٹی آ ئی کلرسیداں ہمایوں کیانی، راجہ ارشد محمود،راجہ محمد اخلاق،راجہ ھاجی آزاد،چوھدری عبدالواھد پیکاں،انجینئیر اعجاز،ٹھیکدار شکیل،راجہ شفقت محبوب ایدوکیٹ،سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد ضمیر،محمد غفار خان بھٹی،چوھدری راشد،سائیں ظفر محمود،چوھدری قاصد،چوھدری محمد عابد،نمبردار محمد قدیر،صوبیدار مشتاق علی سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی
121