گلگت (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گلگت بلتستان حکومت کا ایک سرکاری ہیلی کاپٹر آج چلاس کے علاقے “تھور” میں فنی خرابی کے باعث کریش ہو گیا۔ حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، مگر لینڈنگ کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔
فیض اللہ فراق کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں، اور دیگر متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جب کہ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں اور تمام سوار افراد کی خیریت اور زخمیوں کی تفصیلات کے لیے ابتدائی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…