علاقائی

میڈیا میں میرے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت خبریں گردش کر رہی ہیں چوہدری طارق محمود

کلرسیداں(یاسر ملک)
چوہدری طارق محمود نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض اخبارات میں میرے خلاف جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میرا تعلق بلیک میلنگ گروہ سے ہے اور میں نے کمبیلی صادق کے رہائشی ملک نصیر اور ملک عرفان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔ در حقیقت اصل مالکان ملک مظہر آف کمبیلی صادق اور ان کی دختران کا مختار خاص ہوں ۔جن کی جائیداد واقع الحسن پلازہ پنڈی رو ڈ کلر سیداں پر مشتمل دوکانات و رہائش فلیٹ پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے اور اس بابت دیوانی و فوجداری کارروائی زیر التواء ہے.

۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ میرا دامن ہر قسم کے بے بنیاد الزامات سے پاک ہے ۔ میرا سماجی کردار ہمیشہ سے عوام الناس کے سامنے رہا ہے۔ میں نے ہمیشہ ایمانداری، دیانت داری خدمت خلق اور قانون کی پاسداری کو اپنی زندگی کا نصب العین بنایا ہے۔ میرا ماضی اس بات کا شاہد ہے کہ میں نے کبھی کسی غیر اخلاقی با غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ چو ہدری طارق نے مزید کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے پرنٹ اور سوشل میڈیا پر کسی کی کردار کشی قانوناً جرم ہے اور وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ ر کھتے ہیں اور ذمہ داران کے خلاف فوجداری اور ہتک عزت کے مقدمات دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس اور ذمہ دار پیشہ ہے جس کا تقاضا ہے کہ کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے اس کی مکمل چھان بین، تحقیق اور تصدیق کی جائے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض غیر ذمہ دار عناصر بغیر تصدیق کے بے بنیاد خبریں شائع اور پھیلانے میں مصروف ہیں، جو صحافتی اصولوں کے منافی عمل ہے۔ میں صحافی برادری سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کریں اور صحافت کے اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھیں۔

چوہدری طارق نے کہا کہ عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ وہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ مافیا سرگرم ہے جو اپنی بدنیتی کے تحت منفی مہمات چلاتے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ حقائق جانے بغیر کسی بھی خبر کو درست نہ سمجھیں اور ہمیشہ تصدیق شدہ معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے قانونی اور آئینی حق کو محفوظ رکھتے ہوئے ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو اس جھوٹے پروپیگنڈے اور منفی مہم میں ملوث ہیں۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص بلاوجہ کسی کی کردار کشی کی جرات نہ کر سکے۔

ملک یاسر

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

28 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

30 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago