اسلام آباد(اویس الحق سے)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی ایک نجی ائیرلائن کی پرواز میں اس وقت مسافروں میں شدید خوف و ہزاس دیکھا گیا جب اڑان بھرنے کے ٹھیک 45 منٹ بعد طیارے کو دوبارہ اسلام آباد کے رن وے پر اتا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی مشہور و معروف نجی ائیر لائن کی پرواز( PK-230) جس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کےلئے گزشتہ رات 11:30 پر اڑان بھری۔اڑان بھرنے کے تقریباً 45 منٹ بعد اچانک سے ہوائی جہاز میں ٹریبولنس(Turbulence) کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس دیکھا گیا۔
پائلٹ نے مسافروں سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ” فلائٹ کے دوران ایک پرندہ جہاز سے ٹکرا گیا ہے”جس کے باعث ہمیں دوبارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کرنا ہوگی۔
یہاں ایک مسافر نے پنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دوران پرواز جھٹکوں کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
قریباً 45 منٹ کی اڑان کے بعد ملک کی مشہور و معروف ائیرلائن کےطیارے (PK-230) کو باحفاظت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
مسافر نے پنڈی پوسٹ کو مزید بتایا کہ مسافروں نے ائیرلائن انتظامیہ سے بارہا سوالات کئے کہ کیا وجوہات ہیں ایسا کیوں ہوا لیکن انتظامیہ نے پرندے کے ٹکرانے کا کہا جس پر مسافروں کو بلکل بھی تسلی نہیں ہوئی۔
آخری اطلاعات کے مطابق ائیرلائن انتظامیہ نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے طیارہ دوبارہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی ائیرپورٹ کےلئے روانہ کر دیا جس کے بعد مسافروں نے اطمینان کا سانس لیا۔
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…