Categories: اہم خبریں

گریٹراسرائیل منصوبہ خطے کیلئے خطرہ ہے، اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں: پاکستان

راولپنڈی (رپورٹر سید قاسم) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کا گریٹراسرائیل منصوبے خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے اور پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل کے ہاتھوں60 ہزارسےزائد فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر ترکیے اور  ایران کے شکرگزار ہیں، فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے، اسپتالوں ،اسکولوں، پناہ گزین کیمپوں پر حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ فلسطین میں قحط کی صورتحال ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں، عالمی برادری غزہ میں مستقل اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اسرائیل کا گریٹراسرائیل منصوبے خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، پاکستان نے31 عرب واسلامی ممالک کےمشترکہ بیان کی حمایت کی اوردو ریاستی حل ہی فلسطین میں پائیدار امن کاواحد راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے7 فوری اقدامات تجویزکیےجن میں مستقل جنگ بندی سرفہرست ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کواسرائیل کےخلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بطورغیرمستقل رکن فلسطین کے حق خودارادیت کیلئے عالمی رائے عامہ کومتحرک کرتا رہےگا۔

محمد قاسم

Recent Posts

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

1 hour ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

2 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago