گرلز ہائی سکول آراضی تقریب تقسیم انعامات

ساجد محمود‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول آراضی خاص میں سالانہ نتائج کے موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبات میں تقسیم انعامات کے حوالے سے ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسکول میں زیر تعلیم بچیوں کے والدین معززین علاقہ اور مقامی سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی جبکہ تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کو بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا رئیسہ مدرسہ میڈم فوزیہ ناہید نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور اسکول میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور دیگر اسٹاف کی کاوشوں اور انکی پیشہ وارانہ تعلیمی کارگردگی کو سراہتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے ساتھ اس بات کی بھی تاکید کی کہ والدین بچیوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کی غرض سے اساتذہ کیساتھ قریبی روابط کو فروغ دیں کیونکہ والدین اور اساتذہ کے درمیان باہمی رابطوں کے فروغ سے ہی بچیوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور کامیابی کے تناسب کو مذید بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے منتخب ایم پی اے چوہدری ساجد محمود اور دیگر تحریک انصاف کی مقامی سیاسی قیادت کو اسکول کو درپیش حل طلب مسائل کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی جن میں اسکول ہال کی تعمیر واش روم اور مرکزی گیٹ تک پختہ راستے کی تعمیر جیسے مسائل شامل ہیں تعلیمی شعبہ سے وابستہ سابقہ سنئیر ٹیچر جناب محمد تسلیم نے بھی اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسکول کے جملہ اسٹاف کی کارگردگی اور شاندار نتائج کو انتہائی تسلی بخش قرار دیا اور تمام عملے کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مدرسے کی تمام معلمات کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی انہوں نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود سے گرلز ہائی اسکول آراضی خاص کو کالج کا درجہ دلوانے کا مطالبہ کیا انکا مذید کہنا تھا کہ میٹرک کے بعد گردونواح کی بچیوں کو مذید تعلیم جاری رکھنے کیلے کلرسیداں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور موجودہ مہنگائی کے دور میں والدین کیلیے بچیوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا خاصا مشکل ہے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس صاحبہ کو بہترین تعلیمی خدمات اور حوصلہ افزا نتائج پر شیلڈ پیش کی اور اپنے خطاب میں اسکول میں فروغ تعلیم کے حوالے سے جاری کوششوں پر انکی اور دیگر عملے کی انتھک محنت اور علمی خدمات کو بھی سراہا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیطرف سے گرانٹ کی منظوری کے فوری بعد ہیڈ مسٹریس صاحبہ نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے ان کے حل پر بھرپور توجہ دی جائے گی انکا مذید کہنا تھا کہ موجودہ نئے پاکستان میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر ملک میں تعلیم و صحت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے پرعزم ہے اور سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اسٹاف کی کمی کو دور کرنے اور اسکولوں میں دیگر سہولیات کی فراہمی کیلیے حکومت کیجانب سے بھرپور مالی اعانت کیجائے گی اس موقع پر اسکول کی طالبات نے نہایت مہارت اور خوبصورت انداز میں ٹیبلو ملی نغمے اور طنز و مزاح سے بھرپور خاکے پیش کیے تقریب کے شرکاء نہ صرف انکی عمدہ پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئے بلکہ پرجوش انداز میں تالیاں بجا کر انہیں خوب داد بھی دی تقریب میں ایم پی اے چوہدری ساجد محمود اور دیگر معزز مہمانوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے معززین علاقہ کیجانب سے اسکول میں تعینات تمام معلمات کی بہترین تدریسی خدمات اور اسکول کے حوصلہ افزا نتائج پر مکمل اطمينان اور خوشی کا اظہار کیا گیا پررونق اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر شرکاء نے اسکول کے دیگر منتظمین کی بھی ستائش کی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا یاد رہے کہ اسکول میں میڈم فوزیہ ناہید کی زیر سریرستی قابل اور محنتی اساتذہ اکرام کی تعیناتی سے پچھلے کئی سالوں سے اسکول کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نہ صرف بہت بہتری آئی ہے بلکہ میٹرک کے نتائج میں بھی طالبات کی کامیابی کے تناسب میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جوکہ اسکول میں تعینات تمام معلمات کی پیشہ وارانہ تعلیمی قابلیت فرض شناسی اور مخلصانہ محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں