36

گرلز ہائی اسکول دھمیال کے سامنے نوجوان قتل، قاتل گرفتار

راولپنڈی: تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع گرلز ہائی اسکول دھمیال کے سامنے افسوسناک واقعہ، فائرنگ سے نوجوان قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت حیال گاؤں کے رہائشی اور معروف سماجی شخصیت چوہدری عارف مرحوم ممبر کے نواسے کے طور پر ہوئی ہے، جس کے والد کو “میرا” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مقتول کی عمر تقریباً 17 سے 18 سال بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، فائرنگ کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ نوجوان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں