148

گردوں کی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار

واہ کینٹ (ارشد کیانی ،نما ئندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ ٹیکسلا پولیس کے ایس ایچ او کی اپنی ٹیم کے ہمراہ اہم کاروائیوں کا سلسلہ جاری، گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف 04 افراد گرفتار، گرفتار افراد میں ڈاکٹر فواد، لیڈیز نرس ثوبیہ، پیرا میڈیکل سٹاف کے محمد حسنین، محمد شریف شامل ہیں، ڈاکٹر فواد قبل ازیں بھی ریکارڈ یافتہ ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف 04 افراد گرفتار کر لیئے گرفتار افراد میں ڈاکٹر فواد، لیڈی نرس ثوبیہ، پیرا میڈیکل سٹاف کے محمد حسنین اور محمد شریف شامل ہیں ڈاکٹر فواد قبل ازیں بھی ریکارڈ یافتہ ہے پولیس کے ریڈ کے وقت بھی غیر قانونی طور پر ایک شخص کا گردہ نکال کر دوسرے شخص کو لگانے کا عمل جاری تھا پولیس نے ڈونر اور ریسیور کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ملزمان کے قبضہ سے سرجری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے، جنہیں قبضہ پولیس میں لے لیا گیا گرفتار ملزمان سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا اور ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سرمد الیاس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ملزمان کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں