گدھی کے کان کاٹنے والے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال 228

گدھی کے کان کاٹنے والے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے گدھی کے کان کاٹنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی خارج شدہ درخواست بحال کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ ملزم کے خلاف عائد دفعہ قابل ضمانت ہے عدالت نے مقدمہ کی تفتیشی کو ہدائیت کی کہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد اسے پہلے بذریعہ نوٹس آگاہ کیا جائے

اس مقدمہ میں عدالت نے گزشتہ تاریخ (5جولائی)کو عدم پیروی کی بنیاد پر ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی تاہم گزشتہ روز ملزم نے عدالت میں پیش ہو کر چونکہ ملزم کا پوتا تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا جس وجہ سے ملزم عدالت میں حاضر نہ ہوسکا

عدالت نے ملزم کی استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری بحال کر دی عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ پولیس کی ضمنی میں بھی تاحال ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آسکا جبکہ ملزم پر عائد دفعہ بھی قابل ضمانت ہے یاد رہے کہ تھانہ روات پولیس نے 17جون کو گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ429کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ارشد محمود نامی شخص پر گدھی کے دونوں کان کاٹنے کا الزام تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں