ٹیکسلا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حاجی ملک عمر فاروق اور وفاقی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کی ہدایات پر گاؤں موہڑہ مرادو اور گاؤں بجاڑ میں ٹرانسفارمرز اور بجلی کے پولز کی تنصیب کا کام مکمل کر دیا گیا،منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے کوآرڈینیٹر و رہنما مسلم لیگ (ن) ملک وسیم شہزاد گجر خود موقع پر موجود رہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک وسیم شہزاد گجر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پارٹی قیادت کی عوامی مسائل کے حل سے سنجیدگی کا عملی ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ بیرسٹر عقیل ملک کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ شہری اور دیہی آبادی کو یکساں سہولیات میسر آئیں،علاقہ عوام نے دیرینہ بجلی کے مسئلے کے حل پر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک وسیم شہزاد گجر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کر رہی ہے۔
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…