کے پی حکومت کا پاک بھارت جنگ کے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کو 1 کروڑ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ورثا نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہداء کے ورثا کے لیے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے جبکہ زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں اور حکومت ان کے ورثا کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔