مندرہ(ساجد نقوی ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)یو م دفاع کے موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سنگھوری میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مزار پر فاتح خوانی کی بعد ازاں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سرور شہید گارڈن میں پودا بھی لگایا۔اور مزار پر موجود عوام میں گھل مل گئے اور میجر جنرل واجد عزیز سے ملاقات کی ہر سال کی طرح امسال بھی پروگرام آرگنائزر میجر عدیل سرور نے مہمانوں کو ویلکم کیا میجر جنرل واجد عزیز نے بھی یاد گار پر پھول چڑھائے اورسلامی پیش کی۔