103

کیرل/بابر سلیم

بابر سلیم کیرل
اگر آپ کو گھنے جنگلات اور وسیع اونچے پہاڑوں سے پیار ہے اگر آپ واقع ہی قدرت کے حسین شاہکاروں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں اگر آپ تحصیل کہوٹہ کے جنگلات پر کچھ لکھنا چاہتے ہیں اگر وقت اور مالی حالات آپ کو زیادہ دور جانے سے روک رہے ہیں تو کریں کیرل گاؤں آپ کی قدم بوسی کو ترس رہا ہےکیرل کہوٹہ کا قریب ترین گاؤں ہے تحصیل کہوٹہ سے قریبا 13 کلو میٹر دوری پر یہ گاؤں قدرت کے حسین شاہکاروں میں سے ایک شاہکار ہے
کہوٹہ پنجاڑ چوک کشمیر روڈ پر آئیں تو دوکلو میٹر آگے لہتراڑ چوک ہے لہتراڑ چوک سے باہیں طرف روڈ پر کچھ سفر کے بعد کھڈیوٹ چوک آتا ہے کھڈیوٹ چوک سے سامنے والی سڑک کیرل گاؤں کی طرف جاتی ہے اس سڑک پر آدھے گھنٹے کی مسافت پر کیرل گاؤں واقع ہے گھنے جنگل اور وسیع پہاڑوں سے یہ روڈ کیرل سٹاپ پر جا لگتی ہے راستے میں قدرت کے بے شمار حسین و جمیل مناظر ہیں کیرل کے جنگل سے ہی پہاڑی سلسلہ نکلتا ہے جو نڑھ پنج پیر کو جالگتا ہے کیرل نڑھ سوڑ سلامبڑ چونیاں ان سب علاقوں کاایک ہی پہاڑی سلسلہ ہے اور ایک ہی جنگل ہےپہاڑوں کے ساتھ ساتھ کیرل گاؤں کے عین درمیان میدان بھی ہے کھیت بھی جو ہر وقت سرسبز وشاداب رہتے ہیں جو کیرل کی خوب صورتی کو چار چاند لگاتے ہیں آبادی کم ہے لیکن یہاں کے لوگ مہمان نواز اور خوش مزاج ہیں۔کیرل میں موجود کالی سر ایک تاریخی مقام ہے جہاں پر اللہ کے ولی کی چلہ گاہ ہے اور زیارت بنی ہوئی ہے جہاں ہر سال ٗ عرس ہوتا ہے اور زاہرین شرکت کرتے ہیں۔کیرل گاؤں کے جنگل میں ایکعلاقہ ہےُ ُصاہنہٓ بھی ہے اس علاقے کےسا تھ ایک پہاڑی سلسلہ ہے جو بہت نایاب ہے جہاں پر کھڑے ہو کر کہوٹہ کے سب علاقے مٹور دوبیرن اور کشمیرروڈ کا نظارہ ہوتا ہے ہے بہت بڑا جنگل ہے اس جنگل میں چہڑ اور کہو کے درخت کثرت سے پاے جاتے ہیں اوراس کے علاوہ جڑی بوٹیوں نے اس جنگل کو مزید گھنا بنا دیا ہے
اس جنگل میں بے شمار جنگلی حیات پائی جاتی ہیں جن میں ہرن قابل ذکر ہیں۔
اس کے علاوہ بے شمار پرندے جن میں تیتر بیٹر جنگلی مرغ اورمورشامل ہیں۔
کیرل کایہ جنگل مہاجروں کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے سردیوں کا سارہ موسم مہاجر یہاں گزارتے ہیں اور گرمیوں میں سے چلے جاتے ہیں
اس کے علاوہ کیرل گاوں میں بہت سے اہم مقامات واقع ہیں جن میں بنگلہ اور کیرل سکول خاص اہمیت رکھتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں