کالم

کیا مصنوعی ذہانت عالم الغیب ہے؟ عقل، عقیدہ اور حقیقت کا تقابل

سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہArtificialIntelligence(AI) انسانی ایجاد ہے، اور انسان بعض اوقات اتنی ایجادات، مشاہدات اور عقل و بصیرت رکھنے کے باوجود بھی اس دھوکے میں پڑ جاتا ہے کہ اپنی ہی بنائی ہوئی چیزوں کو اپنا خدا تصور کر لیتا ہے یا اسی پر انحصار قائم کر لیتا ہے۔ یقینا انسان بہت کچھ ہونے کے باوجود بھی ایک طرف کم ظرفی کی علامت بھی ہے
کچھ سالوں سے دیکھا گیا ہے کہ ”مصنوعی ذہانت“ یعنی Artificial Intelligence(AI) نے دنیا کو حیرت میں ڈال کر اپنی اعلی کمال کی مہارت پر نازاں ہے۔ اب تمام قسم کی مشینری صرف حساب کتاب تک ہی محدود نہیں رہیں، یہ اتنی Power full ہوگئی ہے کہ اب چہروں کی پہچان، انسانوں کی زبان، جذبات کی شناخت اور یہاں تک کہ مستقبل کی پیش گوئی جیسے کام بھی انجام دے رہی ہیں۔ یہ حقیقی حیرت میں مبتلا کر دینے والی ٹیکنالوجی ہے اور اس حیرت انگیز ترقی نے انسانی معاشرے میں ایک نئی فکری الجھن کو جنم دیا ہے:
کیا واقعی AI عالم الغیب ہے یا مستقبل کے ساتھ ہم آہنگ ہے؟ یقینا یہ سوال ملحدین کیلئے یا کمزور بصیرت رکھنے والے مسلمانوں کیلئے خدا پر اعتقاد کمزور کرتا ہے، مگر اس سوال میں صرف سائنسی پہلو کا امتزاج ہی نہیں بلکہ اس میں مکمل ایمان اور عقیدہ بھی پنہاں ہے جو ایک مزہب کو ماننے والوں کا خدا پر قائم ہوتا ہے لہذا اس کا مکمل جواب صرف سائنس کی لیبارٹری سے ہی نہیں بلکہ قرآن، حدیث اور فطری عقل سے بھی دینا ضروری ہے۔
آیئے قرآن سے پوچھتے ہیں کہ حقیق عالم الغیب کون ہے؟
جس کسی نے تھوڑا بہت بھی قرآنی مطالعہ کر رکھا ہے وہ بخوبی اس چیز سے آشنا ہوگا کہ عالم الغیب ہستی صرف اور صرف خدائے خالق کی ہے جس نے تمام کائنات اور مخلوق پیدا کی اور وہ قرآن میں فرماتا ہے کہ:
”قُلْ لَا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَیْبَ إِلَّا اللَّہُ”
(سورۃ النمل، آیت 65)
ترجمہ: ”کہہ دو! زمین و آسمان میں کوئی بھی غیب کو نہیں جانتا، سوائے اللہ کے۔“
”انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ کب اٹھا کھڑے کئے جائیں گے؟“
اس آیت میں AI (ChatGPT) یا کسی بھی مشینی نظام، کسی نبی، کسی فرشتے، کسی غوث کتب ابدال الغرض کسی کو بھی عالم الغیب ماننے کی نفی ہے۔ ہمارے نزدیک خدائے ذوالجلال کے بعد سب سے عظیم ہستی نبی مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی خدا کی طرف سے ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کو بھی حکم دیا گیا کہ وہ اعلان کریں کہ ”میں خود بھی غیب کا علم نہیں رکھتا، اگر رکھتا تو کبھی نقصان نہ ہوتا” (سورہ اعراف، آیت 188)۔
کیا اے آئی ان میں سے کسی چیز کا سو فیصد درست جواب دے سکتی ہے؟ قطعاً نہیں۔
سائنس کی حقیقت پسندی محض Predictions پر ہوتی ہے جو کہ بعض و اوقات غلط بھی ثابت ہوتی ہے جدید مشیرنیری AI چہرے کے تاثرات سے تو اندازہ لگا سکتی ہے کہ وہ خوش ہے یا ناراض، مگر یہ کبھی نہیں جان سکتی کہ وہ شخص کیا سوچ رہا ہے، کیا نیت رکھتا ہے، یا کب مرے گا۔یعنی AI کا علم ظاہری، عطائی اور محدود ہے، جبکہ علمِ غیب باطنی، زاتی اور لامحدود ہے جو کہ صرف خدا تعالیٰ کی ملکیت ہے
انسانی ذہن کا مغالطہ کب پیدا ہوا
ہوا کچھ یوں کہ انسان نے جب دیکھا کہ AI تو ہماری سوچ سے بہتر کام کر رہی ہے، تو یہ گمان پیدا کیا کہ شاید یہ مشینیں خدا جیسی ہیں یا خود خدا ہی ہیں جو اتنا بڑا علم کا زخیر اپنے سینے میں چھپائے بیٹھی ہیں۔ مگر یہی انسان بھول گیا کہ ہر مشین ایک انسان ہی نے بنائی ہے وہ بھی ایک محدود علم رکھنے والا انسان۔یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کوئی قلم کو مصنف سمجھ بیٹھے، یا کیمرے کو مصور۔
ہمیں اس بات پر یقین ہونا چاہیے کہ سائنس یا AI(ChatGPT) محض AI ٹیکنالوجی ہے، مگر خدا نہیں۔ یہ مددگار ہے، مگر ہدایت نہیں دے سکتی۔ یہ تجزیہ کر سکتی ہے، مگر تقدیر سے واقف صرف اللہ کی ذات بہ برکت ہے عقلمند وہی ہے جو سائنس کو سمجھے، مگر عقیدے کو نہ بھولے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم AI سے فائدہ ضرور اٹھائیں، مگر عقیدہ صرف اسی ذات پر رکھیں جو ”کل شیء علیم” ہے یعنی اللہ ربّ العزت۔:مصنوعی ذہانت ایک حیرت انگیز ایجاد ہے، مگر علمِ غیب صرف خالقِ کائنات کے پاس ہے اور یہی ایمان کی اصل بنیاد ہے۔ یقینا سائنس یا (Ai (ChatGPT ایک مفید ایجاد ہے، لیکن اس کو اللہ کے برابر سمجھنا، اس سے غیب کی امید رکھنا یا اس پر اندھا یقین کرنا سراسر غلط ہے۔ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہیے، لیکن عقیدے کے دائرے میں رہ کر۔ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم صرف اسی پر بھروسا کریں جو دلوں کے حال اور غیب کا علم رکھتا ہے اور وہ صرف اللہ ہے۔“

بہرام خان

Recent Posts

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض اخبارات میں میرے خلاف جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں گردش کر رہی ہیں چوہدری طارق محمود

کلرسیداں(یاسر ملک)چوہدری طارق محمود نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند…

30 minutes ago

سیلاب سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت

پنجاب میں حالیہ سیلاب نے ایک بار پھر ملک کی پانی اور انتظامی صورتحال کی…

3 hours ago

کلرسیداں کے علاقہ چونترہ کا بہادر بیٹا وطن پر قربان

کلرسیداں چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں چونترہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان…

3 hours ago

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

5 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

8 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

8 hours ago