کیا تعلیم اہم ہے؟

رامین محمد شاہد(حیدرآباد‘سندھ)
تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جسے حاصل کر کے انسان بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے۔ تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے، جہالت کے اندھیروں سے نکالتی ہے فضول رسومات کو ختم کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ دنیا میں ہر کامیاب شخص تعلیم یافتہ ہے اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں تو آپ دنیا کے کسی بھی میدان میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ سب سے بڑی بات آپ کسی کے محتاج نہیں رہیں گے تعلیم ہمیں خود کفیل ہونا بھی سیکھاتی ہے۔جو لوگ تمام تر سہولیات ہونے کے باوجود تعلیم حاصل نہیں کر تے وہ معاشرے کے بگاڑ کا سبب بنتے ہیں۔ گزارش ہے علم حاصل کرنے کی آخری
حد تک کوشش کریں لیکن علم بھی وہ ہی اچھا ہے جس سے آپ کی تہذیب برقرار رہے آپ کو اچھے برے کی تمیز رہے جہاں آپ اپنے والدین اور بڑوں کی عزت کرنا جانتے ہو۔ لہٰذا آپ جو بھی تعلیم حاصل کریں اس پر عمل پیرا ہونا سیکھیں ورنہ آپ کی ساری تعلیم بے کار ہے اگر آپ نے عمل ہی نہیں کیا۔ آپ نے جو بھی علم حاصل کیا اسے دوسروں تک ضرور پہنچائیں کیونکہ علم بانٹنے سے ہی بڑھتا ہے۔تعلیم کامیابی کی چابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں