کیانی فلنگ اسٹیشن کلرسیداں روڈ چوکپنڈوڑی کی افتتاحی دعائیہ تقریب

ساگری (زاہد نقیبی/ بہرام خان)
کیانی فلنگ اسٹیشن کلرسیداں روڈ چوکپنڈوڑی کی افتتاحی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار عالیہ موہرویہ وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الہیٰ صاحب تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر کیانی فلنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا اور پٹرول پمپ کے چیف ایگزیکٹو چیئرمین زبیر کیانی کو اپنا کاروبار شروع کرنے پر مبارکباد دی اور دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ انکے نئے کاروبار میں برکتیں عطا فرمائے۔

تقریب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیف ایڈیٹر عبد الخطیب چوہدری، علاقہ بھر سے سابق چیئرمین و وائس چیئرمین صاحبان، عمائدین علاقہ، مذہبی، سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات اور صحافی حضرات کے علاوہ دور و نزدیک سے عوام علاقہ کی بہت بڑی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات کہ حضرت صاحب کے ساتھ مریدین و عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر چیئرمین زبیر کیانی نے اپنے ہاتھوں سے حضرت صاحب کی گاڑی میں پٹرول ڈال کر اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ آخر میں چیف ایگزیکٹو چیئرمین زبیر کیانی، الیاس کیانی، فرحت کیانی اور انکی پوری ٹیم نے تمام مہمانان گرامی اور دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا۔