ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ویڈیو کیس میں ملزم زین العابدین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جناب محمد طارق ایوب نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔مدعی مقدمہ معروف صحافی ساجدجنجوعہ کی طرف سے معروف قانون دان راجہ ندیم روف منہاس ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ،ان کے ساتھ صہیب ظفر بھٹی ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔معزز عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم زین العابدین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔
